ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: ’’رشیا ڈے‘‘ پر روسی سفارتخانے کا عشائیہ، صدر زرداری کی بطور مہمان خصوصی شرکت

روسی فیڈریشن اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے، مہمانوں نے کیک کاٹا

اسلام آباد: ’’رشیا ڈے‘‘ پر روسی سفارتخانے کا عشائیہ، صدر زرداری کی بطور مہمان خصوصی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (انور عباس) اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے زیر انتظام ’’ رشیا ڈے‘‘ پر ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے میں بڑی تعداد میں سیاسی، سفارتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت  کی۔عشائیے کے آغاز پر روسی فیڈریشن اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔عشائیے میں شریک مہمانوں نے کیک کاٹا، تقریب میں روسی ثقافتی رقص بھی پیش کئے گئے۔
 روسی سفیر البرٹ پی خورئیوو  نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئےکہا روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے 2026 کو روسی عوام  کے اتحاد کا دن قرار دیا ہے،یہ فیصلہ عکاسی کرتا ہے کہ روس کی طاقت اس کے کثیر القومیتی عوام کے اتحاد، ثقافت کے احترام اور تاریخی اساس کے تحفظ میں ہے،آج کے یوم روس پر روس میں مختلف قوموں اور ان کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے،روس اور پاکستان کے تعلقات مختلف شعبوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یہ باہمی سطح پر فعال سیاسی مشاورت کو  کور کرتے ہیں،ہمارے زمینی روابط بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

البرٹ پی خورئیوو  نے  مزید کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان سالانہ عسکری مشقیں باقاعدگی سے جاری ہیں،گذشتہ ہفتے دونوں ممالک نے کافی اہم دستاویزات پر دستخط کئے ہیں، ان میں انتہا پسندی پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعلقات مین بہتری کے لئے کافی پوٹینشل موجود ہےروس اور پاکستان کے درمیان انٹر گورنمنٹ کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کا کام تجارت اقتصادی و سائنسی تعاون کو بڑھانا ہے،پاکستانی سیاسی و نمایاں شخصیات باقائدگی روس میں ہونے والی نمایاں تقریبات بشمول کازان فورم میں شرکت کرتی ہی،رواں برس 12 اپریل کو ہم نے کائنات میں قدم رکھنے والے پہلے انسان کی تقریب منائی،اس تقریب میں انعقاد اسلام کائنات میں قدم رکھنے والے پہلے انسان ہوتی گاگرین کی یادگار کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یوم روس پر تہنیت پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رشیا ڈے پر عشائیے سے خطاب میں کہا کہ روس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے،یہ تقریب روس کی قومی خودمختاری، شاندار تاریخ اور اس کے عوام کے عزم و حوصلے کی ایک قابلِ فخر عکاسی ہے۔میں پاکستانی حکومت اور عوام اور اپنی جانب سے رشیئن  فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن، سفیر البرٹ خورئیوو اور روس کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،2011 میں روس کے اپنے دورے کی خوشگوار یادیں آج بھی یاد ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ میں صدر پیوٹن کے اہم کردار کو سراہتا ہوں ،اس کردار کے ذریعے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مزید قریب آئے،گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان اور روس نے باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کی بنیادوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بصیرت افروز قیادت اور مدبرانہ سوچ نے بھی مضبوط کیا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سابق سوویت یونین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا،اس ورثے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا، بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں،شہید بی بی کی قیادت نے عالمی سطح پر بڑی تبدیلیوں کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان روابط کی تجدید اور تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے فعال سفارتی روابط کے ذریعے اس روایت کو مزید آگے بڑھایا،ہمارے وزرا اور اعلیٰ حکام کے درمیان باقاعدہ رابطے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کی عکاسی کرتے ہیں،روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے رواں سال کے آغاز میں کہا تھا، پاکستان اور روس کے تعلقات کئی دہائیوں میں اپنی سب سے مثبت سطح پر ہیں۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان روس کو ایک عالمی طاقت اور قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے اہمیت دیتا ہے،ہم خودمختار مساوات، مکالمے اور عالمی جنوب (Global South) کی مضبوط آواز کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں،یہی اصول کثیرالجہتی فورمز میں ہمارے تعاون کی بنیاد ہیں ،توانائی، صنعت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں ہمارا تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے،آج تقریباً 1300 پاکستانی طلبہ روس میں زیرِ تعلیم ہیں، جن میں سے بہت سے روسی وظائف پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں،

یہ طلبہ ہمارے دونوں معاشروں کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں،ہم اعلیٰ سطحی روابط کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں،تاکہ اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے،پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم اپنے عوام کے مفاد، اپنے خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اس اہم شراکت داری کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے،دعا ہے کہ رشیئن فیڈریشن ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کرے، دعا ہے کہ پاکستان و روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مستحکم ہوں۔

آخر میں عشائیے میں شریک مہمانوں نے کیک کاٹا۔عشائیے میں روسی ثقافتی رقص بھی پیش کئے گئے۔