سٹی 42:گرمی کی شدت میں اضافہ، لاہورسمیت صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کےاوقات کار میں ڈیڑھ گھنٹہ کمی کردی گئی، اب سکول صبح 7 بجے لگیں گے جبکہ ساڑھے گیارہ بجے چھٹی دے دی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب بھر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کے حوالے سے ٹویٹ کردیا۔ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ صوبے بھر کے سکول صبح 7 بجے سے لے کر 11:30 تک کھلیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 10, 2021
All Public & Private Schools of Punjab to comply with the following New School Timing Schedule:
7am to 11:30am.
Please follow SOPs issued by the Government.
ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہےکہ سکولوں کے لئے جاری کردہ نئے اوقات کار تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر لاگو ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ گرمی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔مراد راس نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کرنے کا مطالبہ