سکولوں کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کرنے کا مطالبہ

School Timings
کیپشن: School Timings
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سرونگ سکول ایسوسی ایشن پاکستان کی اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سے اسکول کے اوقات کار فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 گلبرگ میں سرونگ سکول ایسوسی ایشن کی اعلی سطحی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کے سکول کے اوقات کار فوری طور پر تبدیل کئے جائیں۔صدر میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سکول کے اوقات میں بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر کیا جائے اور سکول کے اوقات کار صبح 5 بجے سے 10 تک کیے جائیں۔

صدر میاں رضا الرحمن نے مزید کہا کہ بجٹ میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ماہر تعلیم پر مبنی کمیٹی تشکیل دی جائے جو سکولوں کے معملات کا جائزہ لے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان تعلیمی تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی تجاویز پر غور کریں۔ان کا کہنا تھا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ صرف اختیاری مضامین کا امتحان لینا بچوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer