سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی موجود ہے ۔
جمعہ (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم کشمیر ،بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو47، سبی46،دالبندین اورنوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔جبکہ شام /رات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بعد از دوپہر دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، نوشہرہ، پشاور، مردان ،چارسدہ، صوابی، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم،کزئی، ہنگو ،کوہاٹ، کرک، ٹانک، لکی مروت، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
پنجاب کے علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ تا ہم شام/رات میں جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نور پور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ دن کے دوران وسطی اضلاع میں شدید گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تا ہم شام /رات میں ژوب،موسی خیل ، شیرانی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
انتباہ:موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔