ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے آئی انقلاب تائیوان کی میموری چپ بنانے والی کمپنی نانیا ٹیکنالوجی کی 6.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری

اے آئی انقلاب تائیوان کی میموری چپ بنانے والی کمپنی نانیا ٹیکنالوجی کی 6.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تائیوان کی میموری چپ بنانے والی کمپنی نانیا ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت (AI) کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر آئندہ سال 6.2 ارب امریکی ڈالر (200 ارب تائیوانی ڈالر سے زائد) سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

  کمپنی کے صدر پیئینگ لی کے مطابق یہ سرمایہ کاری نئے پلانٹ کی تعمیر اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے کی جائے گی، تاہم حتمی منظوری کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے لی جائے گی۔

کمپنی نے دوسری سہ ماہی کے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج بھی جاری کیے، جن کے مطابق آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 684 فیصد اضافے کے ساتھ 82.55 ارب تائیوانی ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ خالص منافع 1,324 فیصد بڑھ کر 50.19 ارب تائیوانی ڈالر ہو گیا۔ مجموعی منافع کا مارجن بھی منفی 20.6 فیصد سے بڑھ کر 79.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

نانیا ٹیکنالوجی کے صارفین میں اینویڈیا، کوالکوم اور گوگل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہیں۔ کمپنی رواں سال بھی 50 ارب تائیوانی ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گی، جبکہ نئے پلانٹ پر مجموعی سرمایہ کاری مکمل پیداواری صلاحیت حاصل ہونے تک تقریباً 480 ارب تائیوانی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2028 تک ہر ماہ 30 ہزار ویفرز تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کی جائے گی، جسے بعد ازاں بڑھا کر 45 ہزار ویفرز ماہانہ کر دیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی بدولت میموری چپس کی عالمی طلب مضبوط رہے گی اور سپلائی کی کمی آئندہ کئی سہ ماہیوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔