سٹی 42: اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس نئی پیش رفت سامنے آگئی ، پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کےذریعے ڈاکٹر سیدہ کائنات نامی خاتون نے شکایت درج کرادی
کمپلین میں اداکارہ کی موت کو طبعی موت کے بجائے قتل قرار دیا گیا ہے ،خط میں اداکارہ حمیرا کی موت طبعی نہیں منظم سازش کا ذکر کیا گیا ہے ،، دعوی کیا گیا کہ حمیرا نے مجھے اور میری دوست کو بتایا تھا کہ اس کے ایک ڈاکٹر دوست کے والد نے حمیرا کے ساتھ زیادتی کی ،حمیرا کا استحصال کیا گیا اس پر باثر افراد کے ساتھ غیر شرعی تعلقات بنانے کے لیئے دباو ڈالا گیا ،حمیرا کو بھی جبراً شراب اور کرسٹل میتھ،آئس کے استعمال پر لگایا گیا تھا، پولیس نے شکایت موصول ہونے کی تصدیق کر دی،
پولیس کے مطابق شکایت وزیرِاعظم پورٹل کے ذریعے بھیجی گئی، شکایت وزیراعظم ہاؤس سے موصول ہوئی،ابتدائی تفتیش میں شکایت بے بنیاد لگتی ہے،حمیرا کی موت کو 8 ماہ گزر چکے ہیں، درخواست گزار کے ڈاکٹر سے تعلقات 3 ماہ پہلے خراب ہوئے، درخواست گزار نے اپنی شناخت یا رابطہ نمبر ظاہر نہیں کیا،شکایت میں کوئی ثبوت منسلک نہیں کیا گیا،پولیس نے شکایت کو مشکوک قرار دیا،پولیس نے شکایت کی مزید جانچ شروع کر دی،الزامات میں وزن ہوا تو تفتیش اس رخ پر آگے بڑھے گی،پولیس پہلے سے سی ڈی آر اور فون ڈیٹا پر کام کر رہی ہے،مشکوک روابط یا شواہد ملے تو تفتیش اس رخ پر کی جائے گی،