ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

چیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے مہمند ڈیم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ 

دورے کے دوران چیئرمین واپڈا نے مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پراجیکٹ پر اہم اہداف حاصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

 پراجیکٹ انتظامیہ نے چیئرمین کو تمام سائٹس پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی، بتایا کہ پراجیکٹ کی 14 مختلف سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے، پاور ہاؤس کی عمارت کی تعمیر شروع،  الیکٹرومکینیکل آلات کی مینوفیکچرنگ اگلے مراحل میں ہے، سپل وے پر تعمیراتی کام  اپنے مقررہ شیڈول سے آگے ہے، مین ڈیم کی تکمیل کے بعد مہمند ڈیم پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2027 میں شیڈول ہے۔  

 چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے کہا کہ مہمند ڈیم پراجیکٹ زرعی مقاصد،  سیلاب سے بچاؤ اور کم لاگت بجلی کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ 

 چیئرمین واپڈا نے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کریں۔

213 میٹر بلند مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے۔ مہمند ڈیم میں 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،  18ہزار 233 ایکڑ نئی اراضی زیر کاشت آئے گی۔ پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو ہرسال2  ارب  86کروڑ یونٹ ماحول دوست اور کم لاگت بجلی فراہم ہوگی۔