ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے

وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔

اپٹما  پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدے پر وزیر غذائی تحفظ اور چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دستخط کیے۔ اس کے علاوہ چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔

 معاہدے کے مطابق ٹیکسٹائل ملز حکومت کو کاٹن سیس کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کریں گی، کاٹن سیس 4 اقساط میں ادا کیا جائے گا۔  اپٹما ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا کاٹن کمیٹی کو فراہم کرے گی، اپٹما تمام ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تنازع کو حل کرے گی، اپٹما کاٹن سیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائے گی، تاخیر سے کاٹن سیس ادائیگی پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ حکومت کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے پالیسی اقدامات اٹھا رہی ہے، کپاس کی بیج کی درآمد کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، کپاس کی قلت کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہوا ہے، کپاس کی فصل سے لاکھوں کسانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری اربوں ڈالر کی کاٹن امپورٹ کرنے پر مجبور ہے،امید ہے اس معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔