سٹی 42 : شام ڈھلتے ہی موٹر وے بند کردی گئی، بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم 5ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک, موٹروے ایم 3فیض پور سے جڑانوالہ تک, موٹروے ایم 4 خانیوال سے ملتان تک, موٹروے ایم-5 ملتان تا ظاہر پیر تک اور موٹروے ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔