ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید سردی :والدین کی اکثریت نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

 شدید سردی :والدین کی اکثریت نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:ملک کے مختلف حصوں میں شدید سردی اور دھند کی شدت میں اضافے کے بعد موسمِ سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

وزیرِ تعلیم کی جانب سے والدین اور شہریوں کی رائے لینے کے عمل میں اب تک 24 ہزار 756 افراد ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق اکثریت نے موسمِ سرما کی چھٹیوں میں اضافے کے حق میں رائے دی ہے۔ پول کے نتائج میں 83 فیصد شہریوں نے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھولنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 17 فیصد شہریوں نے 12 جنوری سے اسکول اور کالجز کھولنے کی حمایت کی۔

والدین کا کہنا ہے کہ خشک اور شدید سردی کے باعث بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، خاص طور پر نزلہ، زکام اور نمونیا جیسے امراض میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کم از کم مزید ایک ہفتے کی چھٹیاں دی جانی چاہئیں تاکہ سردی کی شدت میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جا سکیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے والدین کی آراء کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم چھٹیوں میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔