سرکاری ادارے میں پہلی بار پیپر لیس کلچر متعارف

سرکاری ادارے میں پہلی بار پیپر لیس کلچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے واسا میں پیپر لیس کلچر کا افتتاح کردیا،واسا میں اب تمام احکامات کاغذ کی بجائے ای ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں پہلی بار کسی بھی سرکاری ادارے میں پیپر لیس کلچر متعارف کروا دیا گیا ہے،واسا میں سرکاری سطح پر ہونے والی خط و کتابت اب کاغذ پر پرنٹ نکالنے کی بجائے ای میل کے ذریعے ہوگی جبکہ افسران و ملازمین کا تمام ریکارڈ بھی ڈیجیٹل ہوگا، پیپر لیس کلچر کا افتتاح صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کیا۔

انہوں نے واسا ہیڈ آفس میں کنٹرول روم کا معائنہ کیا جہاں انہیں سسٹم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار کسی ادارے نے پیپر لیس کلچر متعارف کروایا ہے۔ اب خط و کتابت کاغذ کی بجائے ڈیجیٹل طریقے سے ہوگی۔
وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے ہمراہ وزیر ہائوسنگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرکاری اداروں کو ڈیجٹلائزڈ کر رہے ہیں،اب دفتری کاموں میں تاخیر نہیں ہوگی۔
پیپر لیس کلچر کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کنٹرول روم میں بڑی سکرینیں لگائی گئی ہیں جہاں تمام ریکارڈ کی مینجمنٹ کی جائے گی جبکہ واسا کے شعبہ آئی ٹی کے ماہرین بھی اس کنٹرول روم میں فرائض سرانجام دیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer