علی ساہی: ٹریفک پولیس پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کوڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کاسلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی یا تعطل نہیں، نجی کمپنی کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے، ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کے تمام واجبات اور بلز باقاعدگی سے ادا کیے جا رہے ہیں. نجی کمپنی کے ساتھ ٹریفک پولیس پنجاب کے ورکنگ ریلیشن شپ بہترین اور مؤثر ہیں۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے، ٹریفک پولیس پنجاب کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کسی قسم کی قلت نہیں، ڈرائیونگ لائسنس کارڈ فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ تعلقات بمطابق کانٹریکٹ جاری ہیں۔