ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر اور سہولیات کے 1 درجن سے زائد انڈیکیٹرز کی بنیاد پر رپورٹ جاری

تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر اور سہولیات کے 1 درجن سے زائد انڈیکیٹرز کی بنیاد پر رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان بیورو آف سٹیٹکس اور فافن (الفا) کی جانب سے سرکاری سکولوں پر مبنی ایک جامع رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں تعلیمی معیار، نظام اور سہولیات کے ایک درجن سے زائد انڈیکیٹرز کی بنیاد پر تعلیمی درجہ بندی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بچوں کی انرولمنٹ، رزلٹس، صاف پانی کی فراہمی، بجلی اور دیگر انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں رحیم یار خان تعلیمی درجہ بندی میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری تین پوزیشنز پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ راجن پور اور ڈی جی خان کے بعد رحیم یار خان میں سب سے کم ترین شرح خواندگی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری طرف لاہور کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے، جہاں تعلیمی شرح اور سہولیات کی فراہمی 80 فیصد ہونے کے باعث لاہور پنجاب میں 5ویں نمبر پر ہے۔