ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے محکمہ نے کہاں کہاں بارش کی پیش گوئی کر دی؟

weather forecast, City42
کیپشن: پاکستان کے محکمہ موسسمیات نے لاہور اور  پنجاب کے کئی  شمالی شہروں میں آج بارش ہونے کی فورکاسٹ کی ہے۔ سٹی 42 کل اپنی فورکاسٹ میں بتا چکا ہے کہ لاہور میں اس پورے ہفتے کے دوران ماحول میں حدت بڑھے گی، ہفتے میں ایک دو روز آسمان پر تھوڑے بادل تو رہ سکتے ہیں لیکن بارش کا امکان سمجھیئے کہ نہیں ہے۔  مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی ایک سڑک پر بارش کے دوران چھتری کے ساتھ جاتی خواتین یہ یہ فائل فوٹو گوگل سے حاصل کی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، سیالکوٹ اور جہلم میں آج بارش ہونے کی فورکاسٹ کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش/ برفباری کی پیش گوئی کی ہے. 

منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق اسلام آباد سے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فور کاسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارش کا امکان 30 فیصد ہے۔ عام طور پر اتنے کم امکان کے ساتھ بارش نہیں ہوتی۔ 


خٰیبر پختونخوا کے متعلق میٹ کا کہنا ہے کہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔تا ہم چترال،دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور مانسہرہ میں چند مقامات پر بارش/ برفباری ہو سکتی ہے۔


پنجاب میں بیشتر علاقوں میں لوگوں نے سردی کے پہناوے دن کے دوران پہننا چھوڑ دیئے ہیں لیکن محکمہ موسمیات نے پیر کی شام بھی یہ ہی بتایا کہ پنجاب  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم "سرد اور خشک" رہے گا۔ جبکہ لاہور،سیالکوٹ، اٹک،راولپنڈ ی اور جہلم میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش / بوندا باندی جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

سٹی42 کی نجی ویب سائٹس پر بتائی جا رہی معلومات اور دیگر ذرائع سے کی گئی  سرسری ریسرچ کے مطابق لاہور میں اس ہفتے گرمی بڑھے گی، (اور بارش کا کوئی امکان نہیں)
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع بتائی ہے اور  سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا بتایا ہے۔ 

     گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ برفباری کا امکان  بتایا گیا ہے۔