آٹھویں جماعت کا ایک اور پرچہ آئوٹ

آٹھویں جماعت کا ایک اور پرچہ آئوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منصور بھٹی: پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت ہشتم کے صوبہ بھر میں امتحانات جاری ہیں۔حکومت امتحان میں نقل مافیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 حکومت پنجاب نے مختلف اضلاع میں شکایات پر  دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے پنجاب میں امتحانی سنٹرز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پنجاب پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ امتحانی سنٹرز کے ارد گرد ماحول اور بوٹی لگانے والے مافیا پر نظر رکھیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ نوٹیفیکیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیا ں ہوا میں اڑا دی گئیں،امتحانی سنٹروں میں کھلے عام نقل جاری ہے،اب ریاضی کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا ہے،پنجاب کے 36 اضلاع میں آج ریاضی کا پیپر ہے،ہشتم کلاس کا پیپر وٹس ایپ گروپس میں بھی شئیر کر دیا گیا۔
ریاضی سے پہلےسائنس، اردو اور انگریزی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوا تھا،انشائیہ کے ساتھ ریاضی کی معروضی کی کیز بھی بنا کر آؤٹ کر دی گئیں۔

اساتذہ کا کہنا ہےکہ انشائیہ کےساتھ ریاضی کی معروضی کی کیز بھی بنا کر آوٹ کر دی گئی،، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن حکام کا کہنا ہےکہ پیپر کی سیکریسی برقرار رکھنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہے،انکا کہناتھا کہ پیک کیجانب سےسوالیہ پیپرایک گھنٹہ قبل امتحانی سنٹرز پہنچا دیئےجاتے ہیں،،مختلف اضلاع کےامتحانی سنٹرز میں موبائل کے استعمال کی وجہ سےپیپر سوشل میڈیا پر آوٹ ہوجاتا ہے۔
 
واضح رہے کہ  لاہور سمیت پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے مڈل کا امتحان کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔امتحانات کا سلسلہ 24 فروری تک جاری رہےگا۔ 24 فروری کو آخری پیپر اردو کا لیا جائے گا۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 25 اور 26 فروری کو ٹیلرنگ، کمپیوٹر،ہوم اکنامکس اور الیکڑیکل کے پریکٹیکل کرائے جائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer