سٹی42: مذہبی مدرسوں کے علماؤں کی جماعت جمعیت علما اسلام نے پنجاب کے موٹر وہیل آرڈینینس کو لے کر بے چارے سرکاری اہلکاروں پر رشوت کا الزام تھوپ دیا۔
جمعیت علما اسلام پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں آج یہ غیر معمولی کام ہوا کہ پنجاب کے موٹر وہیکل آرڈیننس کی بھی مخالفت کر دی گئی اور اس آرڈیننس کو "رشوت ستانی میں شدید اضافہ" ہونے کی وجہ قرار دے دیا۔
جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا صفی اللہ کی زیر صدارت جامعہ قاسم العلوم ملتان میں ہوا۔ جمعیت کے اپنے پریس ریلیز کے مطابق قائم مقام صوبائی امیر مولانا محمد صفی اللہ نے اجلاس میں پنجاب حکومت کے صوبہ مین ٹریفک کو بہتر کرنے ھادثات کو کم کرنے اور لوگوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے لئے نئے نسبتاً سخت قانون کو مسترد کر دیا۔ مولانا صفی اللہ نے قرار دیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس سے رشوت ستانی میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ہر ادارہ رشوت لینے میں ملوث ہے۔ جمعیت کے پریس ریلیز میں رشوت کے متعلق کوئی اعداد و شمار پیش نہین کئے گئے ا؛لبتہ یہ بتایا گیا کہ مولانا صفی اللہ نے "ٹرانسپورٹروں کے مؤقف" کی مکمل حمایت کی ہے۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کرے۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پنجاب میں مساجد کے پیش امام حضرات کو سرکاری خزانہ سے وظیفہ دینا "علماء کی خود مختاری پر حملہ"ہے۔
سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ امن جنوبی پنجاب کے عوام کا بنیادی حق ہے۔جمعیۃ علماء اسلام نے جنوبی پنجاب میں "بحالی امن" کے لئے مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیت علما نے یہ بھی کہا کہ ہم پنجاب میں نئے بلدیاتی قوانین کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ بلدیاتی قوانین میں اختیارات عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی کو دئیے گئے جو جمہوری عمل کی توہین ہے۔ جے یو آئی پنجاب کے عوام کے سیاسی اور قانونی حقوق کی جنگ لڑے گی۔ بلدیاتی قوانین وک مسترد کرنے کے ساتھ جمعیت علما اسلام نے یہ بھی اعلان کیا کہ جے یو آئی نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور جے یو آئی پنجاب نے بلدیاتی فریم ورک کی تیاری کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔