سٹی 42: محکمہ موسمیات کی جانب سے موسم گرم اور شدید حبس جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین 44، نوکنڈی، بھکر اورسبی میں 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم صبح /رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان Prob:35% ہے
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم سوات،دیر،کوہستان، بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباداور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع کی جا رہی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، لاہور ،گجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے