ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یومِ آزادی تاریخی انداز میں منائے گی؛ مریم اورنگزیب

معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یومِ آزادی تاریخی انداز میں منائے گی؛ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔ 

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اضلاع کے درمیان جشن آزادی پر خوبصورت چراغاں کرنے کا مقابلہ جاری ہے، آزادی فلوٹس کا بھی مقابلہ ہوگا، سب سے خوبصورت فلوٹ سجانے اور بہترین چراغاں پر انعام دینگے، سب سے زیادہ خوبصورتی سے سجائے گئے بازار کو بھی انعام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ آزادی کے احساس نے حصول آزادی کے جشن کو دوبالا کر دیا ہے، نوجوان اور بچوں کا جوش وجذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے اور شہری تنظیموں کی جشن آزادی سے متعلق سرگرمیوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور تمام ادارے 14 اگست کی تیاریوں میں اشتراک عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔