وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی عیادت کی، ڈاکٹروں سے صحت پر اپڈیٹس لئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے لاہور کے جنرل ہسپتال میں تشدد کا شکار بچی رضوانہ سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی عیادت کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔ 

  محسن نقوی  نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بچی رضوانہ صحت یاب ہورہی ہے اور طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بچی کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی خالہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ   بچی رضوانہ سے ملنے جلد دوبارہ آؤں گا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی رضوانہ کی صحت کے حوالے سے میڈیکل ٹیم سے اپ ڈیٹس لیں اورڈاکٹرز کو علاج معالجہ کے حوالے سے ہدایات دیں۔