سٹی 42: ملک میں کہیں موسم خشک تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم شمال مشرقی بلو چستان ، زیریں خیبرپختونخوا اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق چھور ، مٹھی 40،ٹنڈو جام اور ٹھٹھہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے تاہم بعد از دو پہر کرم، ہنگو،پاڑاچنار،ایبٹ آباد،سوات،دیر،کوہستان اور گر دو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے تاہم بعد از دو پہر مری،گلیات،سیالکوٹ،جہلم،راولپنڈی،چکوال اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہو سکتی ہے۔