ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: حکومتِ پنجاب نے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت کو فروغ دینے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اسٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے تحت اب شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 1 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل شہری علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی 1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3 فیصد تک عائد تھی، جس کے باعث دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت نسبتاً مہنگی سمجھی جاتی تھی۔

گورنر پنجاب کے مطابق اس اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جائیداد کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی شرح کے نفاذ سے دیہی علاقوں میں پراپرٹی مارکیٹ میں تیزی آئے گی اور خرید و فروخت کے عمل میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف دیہی معیشت کو سہارا ملے گا بلکہ جائیداد کے شعبے میں شفافیت اور دستاویزی عمل کو بھی فروغ ملے گا۔