ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافیوں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز نے سفری رعایت مخصوص شرائط کے ساتھ دوبارہ بحال کر دی

 صحافیوں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز نے سفری رعایت مخصوص شرائط کے ساتھ دوبارہ بحال کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :پاکستان ریلویز نے صحافیوں کیلئے سفری رعایت مخصوص شرائط کے ساتھ دوبارہ بحال کر دی. 

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہداہت پرصحافیوں کے ریلوے کارڈ میں سفری سہولت کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا۔

صحافیوں کے لیے سفری سہولت سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں، جس کے تحت اب وہ صرف 10 سنگل سائیڈ ٹرپس حاصل کر سکیں گے، یعنی دونوں اطراف ملا کر کل 5 مکمل سفر کیے جا سکیں گے۔

اس سے قبل صحافیوں کے لیے ٹکٹ کے حصول پر کوئی حد مقرر نہیں تھی اور وہ ضرورت کے مطابق جتنے چاہیں ٹکٹ لے سکتے تھے، تاہم نئی پالیسی کے تحت اس سہولت کو محدود کر دیا گیا ہے۔

Caption

مزید برآں ٹکٹ بکنگ کے لیے بھی نیا اصول متعارف کرایا گیا ہے، جس کے مطابق اب صحافیوں کو سفر سے کم از کم 12 گھنٹے قبل ٹکٹ بک کروانا ہوگا۔

نئی ہدایات کے تحت اوپن ٹکٹ کی سہولت بھی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جس سے صحافیوں کو اپنے سفری شیڈول کو پہلے سے طے کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سفری نظام کو بہتر بنانا اور ٹکٹنگ کے عمل میں شفافیت لانا ہے، تاہم صحافتی حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی اوراہلیہ کوجرنلسٹ کارڈ پرسفرمیں رعایتی سہولت دوبارہ بحال کردی گئی ہے،ریلوےٹکٹ میں 50فیصد صحافی اوراہلیہ کورعایت دی جائیگی۔

لاہورمیں صحافیوں کے وفد نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات میں سہولت بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں،ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔ریلوے صحافی برادری کے ساتھ مضبوط رابطہ برقرار رکھے گا۔