سٹی 42: نائب وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ امیہ بلوچ کو ترکیہ میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا اورعاصم افتخار احمد کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا
دفتر نائب وزیر اعظم کے مطابق پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، تین دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ایک شاندار سفارتی کیریئر کے بعد 17 ستمبر کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی
آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024ء کو سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھالا تھا ۔آمنہ بلوچ پاکستان کی سفارتی تاریخ کے ایک اہم اور فیصلہ کن دور میں وزارتِ خارجہ کی قیادت کی۔اسحاق ڈار نے کہا میں آمنہ بلوچ کی انتھک خدمات، قیادت اور قومی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔آمنہ بلوچ اپنے پیچھے وقفِ خدمت اور dedicated عوامی خدمت کی ایک قابلِ قدر میراث چھوڑ کر جا رہی ہیں
ہماری جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی دعاؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ ترکیہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے نئے منصب پر بھی اسی عزم، قابلیت اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گی۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ عاصم افتخار احمد پاکستان کے آئندہ سیکریٹری خارجہ ہوں گے عاصم افتخار احمد اس وقت اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، مجھے یقین ہے کہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں وزارتِ خارجہ پاکستان کے قومی مفادات کو وضاحت، پیشہ ورانہ مہارت اور مقصدیت کے ساتھ آگے بڑھاتی رہے گیوہ آمنہ بلوچ اور ان کے تمام پیش روؤں کی جانب سے انجام دیے گئے اہم کام کو آگے بڑھائیں گے۔
مجھے مزید خوشی ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذکورہ بالا تقرریوں اور ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔