سٹی 42: محکمہ موسمیات نے کہیں موسم گرم و خشک اور کہیں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق سندھ اور شمال مشرقی /جنو بی بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر تیز موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے کا امکان ہے ،خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ ،بٹگرام اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جارہی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔تاہم سیا لکو ٹ ، نارووال،گجرات ، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
سندھ میں کرا چی، حیدر آباد، سجاول، ٹھٹھہ، بدین ، جامشورو،دادو میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔
بلوچستان کے لسبیلہ، ساحل مکران(اورماڑہ، پسنی، جیوا نی اور گوادر) ،خضدار، آوران ، خاران، پنجگور اور کیچ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور ملحقہ علا قوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی تو قع کی جارہی ہے ۔
انتباہ:
آج (رات) اور کل دن کے دوران شدید بارشوں کے باعث شہید بینظیر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد،دادو ، کراچی ، لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، آواران اورمکران کے نشیبی علا قے /ساحلی علاقے زیر آب آنے کاخدشہ۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔اس دوران پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
اس دوران ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مشرقی/جنوبی حصے اور کِیرتھر کے پہاڑی سلسلہ (دادو )کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔
شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔