ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی

گلگت بلتستان میں پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان پولیس نے اپنے اہلکاروں کیلئے ٹک ٹاک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

 انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر سےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فورس کے نظم و ضبط، یکسانیت اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، کہ کوئی بھی پولیس افسر یا اہلکار ٹک ٹاک استعمال نہ کرے۔

 حکم نامے میں کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور یونٹ سربراہان یہ پیغام اپنے ماتحت اہلکاروں تک پہنچائیں اور اس پر سختی سے عمل کروائیں، اس کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 واضح رہے کہ جولائی میں اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا اور درجنوں اہلکاروں کو اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

 اس سے قبل مارچ میں پنجاب پولیس نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے نامناسب خیالات کے اظہار سے باز رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔