ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا

عمران خان،سابق وزیراعظم،اجلاس،تحریک انصاف،سٹی42
کیپشن: Imran khan,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کر رہے ہیں، 13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں، میری تحریک کا مقصد اس ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، ہمارا عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہوچکا ہے۔

سابق وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور عمران خان کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوا، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مختلف شہروں میں جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے اور عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اسی حوالے سے صوبائی صدور کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے۔