ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری

 لاہور شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈ یسک :  آج سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری، شہرکادرجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
 تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کے مطابق  شہرکادرجہ حرارت31سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان جبکہ  شہرکا موجودہ درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، ہوا میں نمی کاتناسب76فیصد  ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب میں خطہ پوٹھو ہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، لاہور، اوکاڑہ، حافظ آباد، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور، حافظ آباد میں بارش  کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، سوات، دیر، مالاکنڈ، بونیر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، عمر کوٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے