وزیراعلیٰ نے نئے آئی جی کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا ٹاسک دیدیا

وزیراعلیٰ نے نئے آئی جی کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا ٹاسک دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کی ملاقات، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پولیس انعام غنی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نئے آئی جی پنجاب انعام غنی ملاقات کی، وزیراعلی پنجاب نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔ پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں، غلط کام کیلئے کسی کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے، تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے، نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیراعلی پنجاب کو یقین دلایا کہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،  ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer