ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم اور محسن نقوی کا میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت

وزیرِ اعظم اور محسن نقوی کا میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا،  شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی،  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔

وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے.

دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، میجر سبطین حیدر نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔
شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی، شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے ، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جوانمردی کو سلیوٹ کرتی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔