فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا

minister of jails
کیپشن: Fayyaz Ul Hassan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے جیئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ ٹاکرے  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلزپارٹی کی ٹیم کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کر دار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلزپارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دوں۔ سید حسن مرتضی نے کہا کہ آپ جیئے بھٹو کا نعرہ لگالیں اس پر فیاض الحسن نے کہا کہ جیئے بھٹو، جیئے بھٹو، جیئے بھٹو۔

دوسری جانب گورنمنٹ اپوزیشن کرکٹ ٹاکرا میں سپیکر چودھری پرویز الٰہی اور وزیراعلی پنجاب مصروفیات کی وجہ سے تقریبات میں شریک نہ ہوسکے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو افتتاحی تقریب جبکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اختتامی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ 

یاد رہے اپوزیشن نے کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم کو شکست دے دی،پہلے دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم کو شکست کے بعد اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کر لی۔

پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97 رنز بنائے، اپوزیشن نے با آسانی ہدف حاصل کر لیا جبکہ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86 رنز بنائے اور اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے پورا کرلیا۔