لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا

 لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا،رواں سال کامیابی کا تناسب53 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد کا کہنا ہے کہ رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 70ہزار امیدواروں نے شرکت کی، امتحان میں 90 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح رواں سال امتحان میں کامیابی کا تناسب 53 فیصدرہا۔

ذرائع کے مطابق پرائیوٹ بچوں کا نتیجہ 46 فیصد اور ریگولر بچوں کا نتیجہ 68 فیصد رہا،پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 66 فیصد، پری انجینئرنگ میں 64 فیصد رہا، جنرل سائنس میں 39 فیصد اور آرٹس میں کامیابی کا تناسب 46 فیصد رہا۔

کنٹرولرامتحانات انفاس احمد کا کہنا ہےکہ امیدواربورڈکی ویب سائٹ اور80029 پررولنمبرایس ایم ایس کرکےنتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.biselahore.com/

Sughra Afzal

Content Writer