ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکان باقی، راستہ مشکل تر ہو گیا

Pakistan semi Final, ICC World Cup Semi Finals, Pakistan vs England, Sri Lanka vs New Zeeland, New Zeeland, ICC, Bangalore, South Africa, Afghanistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سری لنکا کے ساتھ  میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت سے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل تر ہو گئی تاہم ابھی امکان موجود ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف میچ جیت کر اپنا نیٹ رن ریٹ پلس 743۔0 سے زیادہ لے جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان پہنچے گا۔ 

اگر پاکستان میچ جیتنے کے باوجود نیٹ رن ریٹ پلس زیرو پوائنٹ سیون فور تھری سے زیادہ نہ کر پایا تو سیمی فائنل نیوزی لینڈ کھیلے گا۔ یہ ہی امکانات افغانستان کے لئے بھی کھلے ہیں جس کا کل جمعہ کے روز جنوبی افریقہ سے آخری میچ ہے۔  تاہم افغانستان کا نیٹ رن ریٹ اس وقت مائنس زہرو پوائنٹ تھری تھری ایٹ ہے۔ اس کا جنوبی افریقہ کے سٹرونگ ٹیم سے جیتنے کے باوجود رن ریٹ کے بہت بڑے فرق کو پاٹنا بظاہر ناممکن ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ  کے اب دس پوائنٹ ہو گئے ہیں جبکہ افغانستان اور پاکستان کے آٹھ، آٹھ  پوائنٹس ہیں۔ لیکن پاکستان زیادہ نیٹ رن ریٹ کے ساتھ  پانچویں نمبر پر ہے اور افغانستان چھٹے نمبر پر ہے۔
افغانستان کی قسمت کا فیصلہ کل ہونے والے آخری گروپ میچ سے ہو جائے گا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ 11 نومبر کو شیڈول انگلینڈ سے میچ پر ہو گا۔ اگر پاکستان انگلینڈ کے ساتھ اپنا میچ بہت بڑے مارجن سے جیت گیا تو سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا رن ریٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔

بارش بھی نہ ہوئی

 بنگلورو میں گزشتہ کئی دنوں سے طوفانی بارشیں ہورہی ہیں لیکن بدھ کو بارش نہیں ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو بڑے پیمانے پر بارش کی نوید سنائی تھی لیکن یہ بارش آج بھی نہ ہوئی، بھارت کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ جمعرات کی دوپہر 2:00 سے 6:00 بجے کے درمیان گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا 90 فیصد تک امکان ہے،بارش کی وجہ سے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ کا فیصلہ نہ ہوتا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جاتا جس کا فائدہ پاکستان کو ہو جاتا لیکن نیوزی لینڈ کی قسمت اچھی رہی اور بارش ہوئی ہی نہیں۔