نیوزی لینڈنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 

 کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے وہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

 ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔

 اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔