سٹی 42: 11 سے 12 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی آگئی ۔
محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 10 مئی سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔
کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش متوقع ہے ۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں بھی بارش کا امکان ہے ۔
پشاور، مردان، سوات، چترال، کوہاٹ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ۔ کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات اور شمالی بلوچستان میں بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔
کئی مقامات پر ژالہ باری اور تیز جھکڑ چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ۔ 11 سے 13 مئی کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں کی پیشگوئی ہے ۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔ سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی تاکید کی گئی ۔ کاشتکاروں کو فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔