عرفان ملک :ہم ہیں پاکستانی، ایک قوم متحد قوم، ہم سب ہیں پاکستان،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کا عوام کے نام اہم پیغام۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہےکہ افواجِ پاکستان ہمارے تحفظ کیلئے مکمل الرٹ ہیں، افواجِ پاکستان دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں کا موثر جواب دی رہی ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بطور شہری ہم پرکچھ فرائض عائد ہوتے ہیں، افواج پاکستان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کی کسی بھی نقل وحرکت کی ویڈیو نہ بنائی جائے،دشمن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنےکی ناکام کوشش کر رہاہے،غلط،غیر مصدقہ معلومات کسی صورت شیئرنہ کی جائیں،مصدقہ معلومات کیلئےصرف مستند سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہجوم کی شکل میں ہرگز اکٹھے نہ ہوں، انخلاء کے وقت اطمینان اور تسلی رکھیں، بھگڈر ہرگز نہ مچائیں۔
عوام پاکستان کے جھنڈے تلے متحد ہیں۔