ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر وائرل غلط بےبنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے : مریم اورنگزیب

 سوشل میڈیا پر وائرل غلط بےبنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے : مریم اورنگزیب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں، سوشل میڈیا پر وائرل غلط بےبنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلاتصدیق فارورڈ کیا جائے۔

  ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔

 مریم اورنگزیب نے کہا  کہ درست معلومات کےلیے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے،انہوں نے مزید  کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بےشمار جعلی پوسٹیں اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں، ان پر یقین نہ کیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer