لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت کل ہونے والا  ترجمتہ القرآن کا پیپر ملتوی

 لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت کل ہونے والا  ترجمتہ القرآن کا پیپر ملتوی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور تعلیمی بورڈ  نے  کل  بروز بدھ  کو ہونے والا  پیپر ملتوی کردیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق  لاہور تعلیمی بورڈ نے  کل کا ہونے والا  ترجمتہ القرآن کا پیپر ملتوی کردیا ہے، پنجاب بھر میں 25 لاکھ طلباء نے امتحان دینا تھا جبکہ لاہور میں 3 لاکھ طلباء نے امتحان میں شرکت کرنا تھی۔

 عمران خان کی گرفتاری کے بعد  بننے والی صورتحال پر برٹش کونسل نے  بھی پاکستان بھر میں کل ہونے والے کیمبرج امتحانات ملتوی کر دیئے  ہیں ۔

  پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد او لیول فزکس اور اے لیول ریاضی کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے، برٹش کونسل نے کراچی میں بھی کیمبرج بورڈ کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں ۔

  بورڈ حکام کے مطابق مذکورہ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں  کیا جائے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer