انچارج انوسٹی گیشن شالیمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

انچارج انوسٹی گیشن شالیمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)انچارج انوسٹی گیشن شالیمار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا سب انسپکٹر ضمیر اعوان کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ضمیر اعوان لیگی ایم پی اے ملک غلام حبیب اعوان اور قبضہ گروپ ملک بودا کا کزن ہے، ضمیر اعوان کو قبضہ گروپوں کی مبینہ طور پر مدد کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا، ضمیر اعوان اور ملک بودا کا ایک دوسرے سے زمین کا اختلاف بھی چل رہا ہے، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معاملے کا علم ہونے پر انچارج انوسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹایا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او نواں کوٹ انسپکٹر مقصود علی،ایڈیشنل ایس ایچ اوجوہر ٹاؤن سب انسپکٹر علی شیر کو عہدوں سے ہٹا کر پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئےتھے،اسی طرح ڈی آئی جی آپریشنز نے 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

ایڈیشنل ایچ او شاہدرہ ٹاؤن سب انسپکٹر عامر شہزاد ایڈیشنل ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرشہزاد رضا کوایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن،ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ سب انسپکٹر محمد تنویر ایڈیشنل ایس ایچ او نواں کوٹ اور ٹبی سٹی سے سب انسپکٹر زاہد محمود کو ایڈیشنل ایس ایچ او شیراکوٹ تعینات کیاگیاہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer