سٹی 42: مشرق وسطی کی جنگ اور ملکی معاشی بحران کے پیش نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز یونیورسٹیاں بند کر دیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ کالجز اور یونیورسٹیاں 10 سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔
کالجز، یونیورسٹیوں کی تمام کلاسز کو آن لائن موڈ پر منتقل کر دیا گیا ۔ کالجز، یونیورسٹیوں کے امتحانات شیڈول کیمطابق ہونگے ۔
امتحانات کے علاوہ تمام تر تعلیمی سرگرمیاں آن لائن موڈ پر منتقل کر دی گئیں۔

واضح رہے وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیے گئے۔
آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ اور فیس بک کے ذریعے کیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا۔ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔