سٹی 42: معاشی بحران کے پیش نظر پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن موڈ پر منتقل کر دیے گئے۔
آن لائن منتقلی کا اعلان وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ اور فیس بک کے ذریعے کیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا گریڈ 8 کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
سکول بیسڈ اسسمنٹ کا عمل بھی متاثر نہیں ہوگا۔ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم کلاسز آن لائن لی جا سکیں گی۔تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔