ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں بارشیں ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ملک بھر میں بارشیں ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر  نے  9 سے 12 مارچ 2026 کے لیے الرٹ  جاری کردیا ۔ 9 سے 12 مارچ کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور گلگت کے  مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔ 

خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار کےبالائی  علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔  9 سے 11 مارچ کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان  ہے ۔

چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور، صوابی اور گردونواح میں ہلکی بارش متوقع ہے ۔ 

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 9 سے 11 مارچ کے دوران چند مقامات پرہلکی بارش اور جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے ۔ استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہے ۔