عمران یونس: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لیپ ٹاپ سکیم فیز 2 کیلئے خواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اب طلباء 20 مارچ تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ درخواستیں صرف آن لائن وصول کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای ڈی نے تصدیق کی ہے کہ اب تک فیز 2 کے لیے 1 لاکھ 31 ہزار 805 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سکیم میں سرکاری یونیورسٹیوں کے ساتھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلباء بھی اہل قرار دیے گئے ہیں، جبکہ فیڈرل چارٹرڈ یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء بھی اس سکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
یہ سکیم نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔
وزیرِ اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اس کے ذریعے طلباء کو تعلیمی اور ڈیجیٹل وسائل تک رسائی حاصل ہو گی، جس سے وہ آن لائن تعلیم، تحقیق، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ اسکیم چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف کے رہنمائی میں شروع کی گئی ہے، جو طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لیے متعینہ معیار اور میرٹ پر مبنی بنیاد پر دی جاتی ہے۔
اس پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں طالب علموں کو جدید آلات فراہم کر کے انہیں آن لائن تعلیم، تحقیق، ڈیٹا تجزیہ، فری لانسنگ اور دیگر ڈیجیٹل سرگرمیوں میں سہولت دی جاتی ہے، جس سے انہیں مستقبل کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔