ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طوفانی بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

طوفانی بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں  اور برفباری کے بارے الرٹ جاری کردیا۔

لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کا راج برقرار ، سردی کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری  جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور 5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔فضائی آلودگی کے حوالے سے لاہور کی صورتحال بھی تشویشناک ہے، اور شہر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی شرح 173 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں گرمی اپنے اثرات دکھانے لگی  ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی تیز دھوپ کے ساتھ موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جس میں شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ   زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔شہر میں شمال مشرق سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، اور ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی بدستور خراب ہے اور شہر کا فضائی معیار بہت متاثر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 17ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 145 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک کےبیشتر علاقوں میں بھی  موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان  ہےتاہم  بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری ،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی  بھی کی گئی ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی جبکہ واسا، ریسکیو،محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک ، چکوال سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین، لاہور شیخوپورہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔