ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دکی :نرہن پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی

 دکی :نرہن پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رحمت اللہ موسی خیل) بلوچستان کے ضلع دکی کے نرہن پولیس تھانے پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ،  حملے میں  ایک پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق   نامعلوم مسلح افراد کےحملہ کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت  سید حسن زرکون کے نام سے ہوگئی ہے ۔دیگر زخمی ہونے والوں میں  محمد ولی زرکون  اور بلوچ خان لونی شامل ۔ زخمی اور شہید اہلکاروں کو سول ہسپتال دکی منتقل کیا جارہا ہے۔ 

 دکی پولیس کےجوانوں نے بڑی جوانمردی سے   نامعلوم مسلح افراد کا مقابلہ کیا ۔واقعے کے فوری بعد ایس پی دکی منصور احمد بزدار کی قیادت میں پولیس اے ٹی ایف اور ایف سی کی کوئک ریسپانس فورس موقع پر روانہ کر دی گئی۔