(سٹی 42) تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہماری اطلاعات کے مطابق 20 تک نشستیں پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نےبانی کا ساتھ دیا۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چھینا گیا ہے ،جس طرح یہ نظام چلایا جا رہا ہے، اس طرح نہیں چلے گا، مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ 8 فروری والا معاملہ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہماری اطلاعات کے مطابق 20 تک نشستیں پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔ ملک میں حکومت نے افراتفری اور عدم استحکام پیدا کیا ہے،ملک میں کوئی بھی ایسا طبقہ نہیں جو متاثر نہ ہو،عوام کا غصہ ایک حد تک پہنچ چکا ہے، تحریک انصاف عوام کی آواز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مقدمہ قومی اسمبلی میں بھی لڑیں گے۔