ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیراعظم شہباز شریف سے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات لاہور میں وزیر اعظم پاکستان کی رہائش گاہ پر ہوئی ، ملاقات کے دوران خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعظم کو ہیلتھ سیکٹر کے مختلف انیشیٹیوز سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ 

وزیر اعظم نے ہیلتھ سیکٹر میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات میں محکمہ صحت کی درست سمت متعین کرنے پر خواجہ عمران نذیر کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ۔ 

 خواجہ عمران نذیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کے دور میں ویکسنیشن مہم میں 90 فیصد تھے، ریورس سپیڈ 68 فیصد تک لے آئی۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ ملکر ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ 

صوبائی وزیر صحت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے کارکنوں کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔

 خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ وزیر اعظم جلد ملاقات کریں گے، سیاسی معاملات پر مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم کے مطابق پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔