ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس  عائد کیا گیا ہے؟

 نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس  عائد کیا گیا ہے؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر 6 فیصدود ہولڈنگ ٹیکس  عائد کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں حکومت نے شہریوں کو ٹیکس پیئر میں لانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پوائنٹ آف سیل پر لیدر اور ٹیکسٹائل کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی، کافی ہاوسز،شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ، ٹیکس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہو گا ، الیکٹر ک پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔

  حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے لیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں جون 2023 تک منظوری دے دی، کاٹج انڈسٹری اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ، آئی ٹی ویسٹ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی، چاول کپاس کے بیچ اور ایڈیبل آئل پر  ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1 فیصد اضافہ کیا گیا، کمرشل امپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.5 فیصد کا اضافہ، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر 1 سے 5 فیصد ود ہولڈنگ کر دیا گیا ،آئی ٹی کے شعبے اور برآمد پر 2026 تک 0.25 فیصد ٹیکس نافذ رہے گا ، توانائی سے مطابقت نہ رکھنے والے فی پنکھا دو ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ۔