(ویب ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مجلس شوریٰ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹنگ کی شرط ختم کردی گئی، صدر مملکت کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے ایوان نے قومی احتساب ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کیا گیا، بل کے مطابق ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے الیکشن کمیشن پائلٹ پروجیکٹ کرے۔
بل کے تحت انتخابات ایکٹ 2017 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا۔