ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

 چیف جسٹس پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزارت خارجہ کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مسلم ورلڈ لیگ کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے تنظیم کی عالمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اسلام کی حقیقی اقدار کے فروغ، انتہاپسندی کے خاتمے اور اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے مسلم ورلڈ لیگ کی کاوشوں کو بھی قابلِ قدر قرار دیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے وفد کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے انصاف، رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ انسانی فلاح و بہبود اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔