ڈائٹ چارٹ تیار، نواز شریف کو جیل میں کیا کیا کھانے کو ملے گا؟

ڈائٹ چارٹ تیار، نواز شریف کو جیل میں کیا کیا کھانے کو ملے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں صحت افزاء کھانا دینے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ نے خوراک کا چارٹ تیار کرلیا۔

چارٹ کے مطابق نوازشریف کے کھانےمیں نمک کی مقدار کم کروائی گئی ہے، ڈاکٹروں نے کھانےمیں پروٹین کی مقدار کم اور چکنائی منع کی ہے، طبی ماہرین نے بلڈ پریشر اور شوگر کیلئے ادویات بھی تجویز کی ہیں، نوازشریف کو ناشتےمیں پھل اور جوس جبکہ دوپہر میں سبزی کیساتھ مٹن کی مخصوص مقدار اور روٹی تجویز کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے نوازشریف کو روزانہ ورزش کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے، نوازشریف کو یہ بھی تجویزدی گئی ہے کہ اگر چاہیں تو پاکستان میں کہیں سے بھی اپنے مزید ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جیل مینؤل میں گھر کے کھانے کی اجازت نہیں اور گھر سے مضر صحت کھانا آرہا تھا، ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نواز شریف عدالت سے سزا یافتہ ہیں انہیں حکومت جیل مینؤل کے مطابق ہی سہولیات فراہم کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer